Thursday, July 11, 2013

’روزہ نہ رکھنے والوں کے لیے 20 کوڑوں کی سزا

پمفلٹ میں جاری کنندہ کے طور پر مجاہدینِ وزیرستان، وانا جنوبی وزیرستان کا نام لکھا گیا ہ

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں شدت پسند ملا نذیر گروپ کے ایک ذیلی گروپ نے 
ایک پمفلٹ میں کہا ہے کہ بغیر کسی عذر یا ضروری وجہ کے روزہ توڑنے یا روزہ نہ رکھنے والے کو بیس کوڑوں کی سزا دی جائے گی
پمفلٹ میں نرم اور باریک کپڑے فروخت کرنے والے دکانداروں، ’باڈی ٹچ‘ یا چست کپڑے سینے اور پہننے والے افراد کو بھی جرمانہ کیا جائے گ
نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق یہ پمفلٹ جنوبی وزیرستان کے مرکزی شہر وانا اور دیگر شہروں میں رمضان شروع ہونے سے ایک دن پہلے تقسیم کیے گئے ہیں۔
اس پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ رمضان میں اگر کوئی شخص بغیر کسی وجہ کے روزہ نہیں رکھے گا اور یا روزہ توڑ دے گا تو اسے بیس کوڑوں کی سزا دی جائے گی اور اسے پورا مہینے جیل میں رکھا جائے گا۔
اس پمفلٹ کے اوپر سرخی کے طور پر ’ضروری نوٹس‘ درج ہے جبکہ جاری کنندہ میں مجاہدینِ وزیرستان، وانا جنوبی وزیرستان لکھا گیا ہے
یہ پمفلٹ باقاعدہ طور پر چھپا ہوا ہے اور اس میں جنوبی وزیرستان وانا سب ڈویژن کی عوام سے خطاب کیا گیا ہے۔
اس نوٹس میں روزے کے علاوہ کپڑے فروخت کرنے والے تاجروں اور درزیوں کو بھی تنبیہ کی گئی ہے جو نرم یا باریک کپڑا فروخت کرتے ہیں۔
اس نوٹس میں ’باڈی ٹچ‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے لباس کے استعمال سے حیا ختم ہو جاتی ہے اور یہ مسلمانوں کی حیا ختم کرنے کی پہلی کوشش ہوتی ہے۔
اس نوٹس میں درزیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ باڈی ٹچ لباس کی سلائی ترک کر دیں اور اگر کسی درزی کی دکان سے ایسے لباس ملے تو اسے 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا اور آئندہ اسے علاقے میں کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس نوٹس کی آخری لائن میں نوجوانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے تنگ، باریک اور باڈی ٹچ لباس استعمال نہ کریں۔
اس طرح کے پمفلٹ جاری کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، ماضی میں بھی مختلف اوقات میں لوگوں سے خطاب یا انھیں کسی بات سے تنبیہ کرنے کے لیے اس طرح کے نوٹس جاری کیے جاتے رہے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ گروپ حکومت کا حمایتی گروپ سمجھا جاتا ہے اور ان کی وابستگی شمالی وزیرستان میں متحرک گل بہادر گروپ سے بتائی جاتی ہے۔
مجاہدین وزیرستان کے سربراہ ملا نذیر کو چند ماہ پہلے ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا جس کے بعد اس علاقے سے بڑی تعداد میں لوگوں کو نکل جانے کا کہا گیا تھا

4 comments:

  1. Sweet blog! I found it while surfing around on Yahoo News.
    Do you have any suggestions on how to get listed in Yahoo News?
    I've been trying for a while but I never seem to get there!
    Thanks

    Heree is my webpage :: Orange County Staffing

    ReplyDelete
  2. I’m not that much of a internet reader to be honest but your sites really nice, keep it up!
    I'll go ahead and bookmark your website to come back later.
    Many thanks

    Feel free to visit my page - long Island termite inspectors

    ReplyDelete
  3. The review rates some Thе Musclehead's Guide
    To A Godlike PҺysique as the number one muscle building program and the Sean Nalewanyj's - Trսtɦ About Building The
    Muscle as second bеst сhoice. Spօrts, especially the fundɑmental exercises
    involved in body weight training provide tremendous benefits for
    cҺildren. The new trend ѡe are seeing today is a combinatіon between weight trаining and cardio is a more effective way for burning fat.



    Alѕo visit my page; turbulence training pdf

    ReplyDelete
  4. excellent issues altogether, you simply received a brand new reader.

    What might you suggest about your publish that you simply made a few days in the past?

    Any certain?

    Also visit my webpage: inovcook.com ()

    ReplyDelete